لاہور (آئی این پی ) لاہور کے رائیونڈ ڈویژن میں بجلی چوری کی ایک انوکھی واردات پکڑی گئی جہاں جاتی امرا سب ڈویژن میں بابل شاہ غازی بھوبھتیاں کے علاقے میں لیسکو حکام نے مستند معلومات پر ایک گرینڈ آپر یشن می میں 70 سے زائد گھروں کے کنکشن منقطع کر دئیے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق دو افراد ذاتی رقم سے ٹرانسفارمر لگا کر چوری کی بجلی گھروں کو فراہم کر رہے تھے۔ ایکسیئن رائیونڈ ڈویژن محمد علی رضا نے بتایا کہ ہمیں اطلاعات ملی تھیں کہ بڑے پیمانے پر منظم طریقے سے بجلی کی چوری ہو رہی ہے