جنرل سٹور پر بجلی چوری ، بوگس صنعتی میٹر بھی پکڑا گیا ، کارروائی جاری
لاہور(خصوصی رپورٹ)لیسکو حکام نے سیدپور سب ڈویڑن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے بوگس میٹر اور ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی۔ترجمان لیسکو کے مطابق چیکنگ کے دوران ایک جنرل سٹور پر بجلی چوری پکڑی گئی جہاں 71 ایمپیئر لوڈ چلتا ہوا پایا گیا جبکہ ایک دوسری کارروائی میں بوگس صنعتی میٹر پکڑا گیا۔ اسی طرح سیدپور سب ڈویڑن کے مختلف علاقوں، جن میں مین ملتان روڈ، ساقی سٹریٹ اور دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران دو بوگس میٹر اور چار ڈائریکٹ سپلائیاں پکڑی گئیں، جس سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ بجلی چوری کے لیے استعمال ہونے والی غیر قانونی تاریں ہٹا کر میٹرز قبضے میں لے لئے گئے، ملوث صارفین کے خلاف ایف آئی آر کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں جبکہ ڈیٹیکشن بلز بھی جاری کیے جائیں گے