میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری 20 لاکھ کا ڈیٹیکشن بل عائد

لاہور (کرائم رپورٹر)بجلی چوری کیخلاف جاری مہم کے دوران ایس ای سا ئوتھ سرکل، ایکسین ڈیفنس ڈویڑن اور ایس ڈی او ڈیفنس ویسٹ سب ڈویڑن کی زیر نگرانی کارروائی میں ڈی ایچ اے فیز III کے گھر میں میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق چیکنگ کے دوران میٹر میں سافٹ ویئر ٹیمپرنگ پائی گئی۔لیسکو نے متعلقہ صارف کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے جبکہ غیر قانونی بجلی استعمال کرنے پر 20 لاکھ کا ڈیٹیکشن بل بھی عائد کیا گیا ہے۔ مزید بر آں صارف نے بل کی مد میں 12 لاکھ جمع کروا دئیے۔