سابق ایم پی اے کے بھائی کے پلازہ میں بجلی چوری پکڑی گئی

 ملک ندیم بارا کے بھائی کے جہانگیر پلازہ کے ذمہ 15 لاکھ کا بل واجب الادا
 لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکو (لاہور الیکڑک سپلائی کمپنی)کا پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک ندیم بارا کے بھائی کے پلازے پر چھاپاجہانگیر پلازہ میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ لیسکو نے سابق ایم پی اے ملک ندیم بارا اور جہانگیر بارا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں دیدیں۔ایس ڈی او رانا ٹاؤن سب ڈویڑن عبدالتواب کا کہنا ہے کہ جہانگیر پلازہ میں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کی گئی،ڈائریکٹ سپلائی سے فلیٹس، بیکری اور ریسٹورنٹ میں بجلی چوری کی گئی،جہانگیر پلازہ کے ذمہ 15 لاکھ روپے کا بل واجب الادا ہے۔ایس ڈی او رانا ٹاؤن سب ڈویڑن نے مزید بتایا کہ اایس ای سینٹرل سرکل جمشید زمان کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا ، پلازے کیمالکان نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی بجائے بجلی چوری کر لی۔