ستارہ کالونی لیسکو سب ڈویڑن میں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری

لاہور(خصوصی رپورٹ ) لیسکو دفاتر میں بھی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ستارہ کالونی سب ڈویڑن میں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری ہونے لگی ، ذرائع کے مطابق سا ئوتھ سرکل کی ستارہ کالونی سب ڈویڑن میں چوری کی بجلی سے اے سی اور پنکھے چلائے جارہے ہیں،قانون کے مطابق لیسکو سب ڈویڑنز میں اے سی لگانے کی اجازت نہیں،لیسکو کی زیادہ تر سب ڈویڑنز میں ونڈو اے سی ڈائریکٹ سپلائی لگا کر چلائے جاتے ہیں۔