غلط معلومات فراہم کی جاتی ہیں ،جعلی ویب سائٹس اور غیر مصدقہ سوشل میڈیا پیجز سے ہوشیار رہنیکی ہدایت
لاہور(خصوصی رپورٹ) پی پی ایس سی سے منسوب جعلی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے، پی پی ایس سی نے عوام کو جعلی ویب سائٹس اور غیر مصدقہ سوشل میڈیا پیجز سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کمیشن کے مطابق بعض جعلساز پی پی ایس سی کے نام سے جعلی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکا ئونٹس چلا کر امیدواروں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ یہ جعلی ذرائع جھوٹی اسامیاں، ٹیسٹ شیڈول اور فیس کی ادائیگی سے متعلق غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔کمیشن کے مطابق بعض جعل ساز عناصر پی پی ایس سی کے نام سے جعلی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکا ئونٹس چلا کر امیدواروں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ یہ جعلی ذرائع جھوٹی اسامیاں، ٹیسٹ شیڈول اور فیس کی ادائیگی سے متعلق غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں