ڈاکو ئوں نے حماد، یاسر، نصراللہ،فاخر سے لاکھوں روپے، موبائل فونز چھین لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاونی میں حماد سے 4لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں یاسر سے 4لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں نصراللہ سے 4لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں فاخر سے4 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں لطیف سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شاہدرہ اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ شالیمار اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔