وارداتیں ، شہری نقدی زیورات ، قیمتی سامان سے محروم

قلعہ گجر سنگھ اور نصیرآباد سے گاڑیاں ، 3مقامات سے موٹرسائیکل چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں حارث سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں رضوان سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،اچھرہ میں شہزاد سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں مقدس سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں افضال سے1لاکھ25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.قلعہ گجر سنگھ اور نصیرٓٓباد سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک کوٹ لکھپت اور ہڈیارہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔