متعدد وارداتیں،شہری نقدی ، قیمتی سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مصری شاہ میں فاروق سے 2 لاکھ65 ہزار روپے اور موبائل فون, باغبانپورہ میں رفیق سے 2 لاکھ15ہزار نقدی اور موبائل فون۔گڑھی شاہو میں زبیر سے 2 لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،ٹاون شپ میں شہزاد سے 2لاکھ اور موبائل فون۔مصطفی آباد میں ارشد سے 1 لاکھ 65ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا جبکہ شاہدرہ ٹاون میں تین چور دکان سے دکاندار عارف کا ہزاروں روپے مالیت کا موبائل فون چوری کرکے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے گئی۔ ٹبی سٹی اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ مستی گیٹ سندر اور سول لائنز سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔