2لاشیں بر آمد،حادثے کا زخمی دم توڑ گیا

 ہئیر میں کھیت اورتلوار چوک کے قریب سے لاشیں ملیں،تمام افراد کی تاحال شناخت نہ ہو سکی 
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق ہوگئیایدھی ترجمان کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا شخص دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ جبکہ ہیر کے علاقے میں کھیت سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔دوسری جانب سندر میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تلوار چوک کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جو بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہیایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی تاحال شناخت نہ ہو سکی پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔