آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کے لیے نیا قومی نغمہ ’’میری مٹی میری جان‘‘ جاری کر دیا

آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کے لیے نیا قومی نغمہ ’’میری مٹی میری جان‘‘ جاری کر دیا

آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کے موقع پر نیا قومی نغمہ ’’میری مٹی میری جان‘‘ جاری کر دیا ہے، جو اس سال کی عید اور یومِ پاکستان 2026 کی مناسبت سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

یہ نغمہ قومی کامیابی اور یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستانی قوم کے پاکستانیت اور مشترکہ احساس کو اجاگر کرتا ہے۔ نغمہ خاص طور پر آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد قومی حوصلے کو مزید بڑھانے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔’’میری مٹی میری جان‘‘ میں جدید موسیقی، دلکش کورس اور پُرجوش دھنیں شامل ہیں، جو نوجوان نسل کے جذبات کو براہِ راست بیان کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ نہ صرف یومِ پاکستان کے موقع پر بلکہ آنے والے دنوں میں بھی قومی یکجہتی اور فخر کی علامت کے طور پر مقبول رہے گا۔نغمہ کی ریلیز سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ پاکستانی عوام، خصوصاً نوجوانوں میں قومی جذبے کو بڑھاوا دے گا اور وطن سے محبت کے احساس کو مزید مستحکم کرے گا۔