ویب ڈیسک: یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے ایک نیا ملی نغمہ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ جاری کیا ہے۔
یہ ترانہ وطن سے محبت، قومی اتحاد اور قربانی کے جذبے کو خوبصورت انداز میں نمایاں کرتا ہے۔نغمے میں پاکستان کی فوج کے عزم اور حوصلے کو بولوں کے ذریعے بیان کیا گیا ہے، اور دشمن کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ’’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے۔‘‘یہ ملی نغمہ قومی وحدت، امن اور مختلف مذاہب کے افراد کے اتحاد کا پیغام دیتا ہے، جہاں ہندو، سکھ اور عیسائی بھی اپنے ملک سے وفا کے عہد بندھے ہوئے ہیں۔ اس میں کسان، مزدور اور لوہار کو ملکی ترقی کے بنیادی ستون کے طور پر دکھایا گیا ہے۔نغمہ کے بول، ’’ہر شہری نے وطن سے وفا کی قسم کھائی ہے،‘‘ پاکستان کے جذبہ حب الوطنی، قربانی اور اتحاد کی علامت ہیں۔ ’’جان سے پیارا پاکستان‘‘ صرف ایک ترانہ نہیں، بلکہ ایک جذبہ ہے جو ہر پاکستانی کے دل میں وطن کے لیے محبت اور عزم کو تازہ کرتا ہے۔