ویب ڈیسک: یومِ آزادی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے "دل سے پاکستان" کے عنوان سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ معرکۂ حق میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس میں وطن کے جانثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔نغمے میں بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں کامیابی کے جشن کو جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور وطن کی بقاء، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کو دہرایا گیا ہے۔اس نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ یہ نغمہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر بھی ہے۔