پاک فوج کا نیا ملی نغمہ ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری
یوم پاکستان 23 مارچ کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا ہے جس کا عنوان ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ ہے۔ یہ نغمہ قومی یکجہتی، حب الوطنی اور استحکام کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں گایا گیا یہ نغمہ ملک سے محبت اور ترقی کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔ نغمے کے بول نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔ اس نغمے میں ’ایک دل، ایک جان، ایک پاکستان‘ کا پیغام دیا گیا ہے، جو پاکستانی عوام کو اپنے ملک کے لیے متحد ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔یہ نغمہ نہ صرف قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل، امن اور ترقی کے لیے قوم کے عزم کا بھی اظہار ہے۔ نغمہ عوام کی بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور یوم پاکستان کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔