یومِ آزادی پر راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز

یومِ آزادی پر راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز

یومِ آزادی کے موقع پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔

 یہ نغمہ وطن سے محبت، قربانیوں اور حب الوطنی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔نغمے میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے خون کے آخری قطرے تک وطن کے لیے قربانی دینے کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔ راحت فتح علی خان نے اپنے اس نغمے میں قوم کی بہادری، وطن کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی شاندار داستان بیان کی ہے۔نغمہ وطن کی بہادری، قربانی اور وقار کا دلکش امتزاج پیش کرتا ہے اور یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پیغام کے مطابق یہ نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔