وزیرِاعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے خلاف حملوں کی مذمت کرتے ہوئے صدر علیوف سے یکجہتی کا اظہار کیا.
تفصیلات کے مطابق، وزیرِاعظم شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں آذربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔گفتگو کے دوران شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر اور عوام کو عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیج میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور امت مسلمہ میں اتحاد کے لیے دعا کی۔