پلیئرز ویلفیئر کے معیار پر دی ہنڈریڈ دنیا کی بہترین لیگ قرار

پلیئرز ویلفیئر کے معیار پر دی ہنڈریڈ دنیا کی بہترین لیگ قرار

ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (WCA) نے پلیئرز ویلفیئر اور حقوق کے معیار کے حوالے سے دنیا کی کرکٹ لیگز کی درجہ بندی جاری کر دی ہے، جس میں انگلینڈ کی لیگ ’’دی ہنڈریڈ‘‘ کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیا گیا ہے۔

درجہ بندی کی تفصیلات:
دی ہنڈریڈ (انگلینڈ) – بہترین لیگ، پلیئرز کے حقوق، ویلفیئر اور تنظیمی معیار میں سرِفہرست
ایس اے 20 لیگ (جنوبی افریقہ) – دوسرے نمبر پر
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) – تیسرے نمبر پر، پلیئرز کے حقوق اور تنازعات کے حل میں کمزور
بگ بیش لیگ (آسٹریلیا) – چوتھے نمبر پر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) – پانچویں نمبر پر