ویرات کوہلی نے دنیا کا سب سے بہترین باؤلر کس کو قرار دیا؟

ویرات کوہلی نے دنیا کا سب سے بہترین باؤلر کس کو قرار دیا؟

ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کے سب سے مشکل باؤلر کے طور پر اپنے ساتھی کھلاڑی جسپریت بمراہ کا نام لیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، کوہلی نے کہا کہ جسپریت بمراہ نے انہیں متعدد بار آئی پی ایل میچز میں آؤٹ کیا ہے اور وہ دنیا کے سب سے بہترین باؤلر ہیں۔کوہلی نے 2013 کے آئی پی ایل سیزن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بمراہ سے پہلی بار سامنا رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ میں ہوا تھا، جس میں بمراہ نے انہیں پہلی بار آؤٹ کیا تھا۔ اس کے بعد بھی کوہلی اور بمراہ کے درمیان کئی میچز ہوئے، اور آئی پی ایل میں بمراہ نے کوہلی کو پانچ بار آؤٹ کیا۔کوہلی نے مزید کہا کہ بمراہ کا سامنا کرتے ہوئے انہیں ہر گیند ایک ذہنی چیلنج لگتی ہے اور نیٹ میں بھی بمراہ کے ساتھ کھیلتے وقت ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ میچ کھیل رہے ہوں۔

 انہوں نے بمراہ کے باؤلنگ اسٹائل کو انتہائی چیلنجنگ اور مشکل قرار دیا، اور یہ بھی کہا کہ وہ بمراہ کے خلاف ہمیشہ ذہنی طور پر تیار رہتے ہیں۔اگرچہ کوہلی نے بمراہ کے خلاف آئی پی ایل میں 140 رنز بنائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 147.36 رہا، بمراہ نے انہیں پانچ بار آؤٹ کیا۔ یہ دونوں کھلاڑی مختلف فارمیٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکے ہیں، اور بمراہ کو کوہلی کا سب سے بہترین اور مشکل باؤلر قرار دینا ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔