انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز:
جو روٹ (انگلینڈ) نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
ہیری بروک (انگلینڈ) دوسرے نمبر پر ہیں۔
کین ولیمسن (نیوزی لینڈ) تیسرے نمبر پر ہیں۔
یشسوی جیسوال (بھارت) ایک درجہ ترقی کرکے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ ٹریوس ہیڈ (آسٹریلیا) پانچویں نمبر پر ہیں، جنہوں نے ایک درجہ تنزلی کا سامنا کیا۔
سعود شکیل (پاکستان) نے تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
اسٹیو اسمتھ (آسٹریلیا) نے تین درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بابر اعظم (پاکستان) نے دو درجے تنزلی کا سامنا کیا اور اب وہ 17 ویں نمبر پر ہیں۔
محمد رضوان اور سلمان آغا کی رینکنگ میں بھی تنزلی ہوئی ہے، جہاں رضوان 21 ویں اور سلمان 23 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ بولرز:
جسپریٹ بمرا (بھارت) نے بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
مارکو ینیسن (جنوبی افریقا) نے چھ درجے ترقی کی اور پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
نعمان علی (پاکستان) ایک درجہ تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز:
رویندرا جڈیجا (بھارت) نے آل راؤنڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
پیٹ کمنز (آسٹریلیا) نے چار درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
رینکنگ میں یہ تبدیلیاں کرکٹرز کی پچھلی کارکردگی اور حالیہ میچز کے نتائج کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔