راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور کی 13 سالہ طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات، مقدمہ درج

راولپنڈی: تھانہ گوجرخان کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور کی 13 سالہ طالبہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات، مقدمہ درج

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں ایک 13 سالہ طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی غیر اخلاقی حرکات کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

والد کے مطابق، بچی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے اور اسکول سے گھر آنے جانے کے لیے رکشہ سروس استعمال کرتی ہے۔حادثے کے دن رکشہ ڈرائیور ماجد بچی کو اسکول سے گھر چھوڑ رہا تھا، راستے میں ملزم نے غیر اخلاقی حرکات کی کوشش کی اور بچی کے کپڑے پھاڑ دیے۔والد نے بتایا کہ ملزم پہلے بھی بچی پر بری نظر رکھتا تھا۔والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔