گوجرخان میں مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا افسوسناک واقعہ، مقدمہ درج

گوجرخان میں مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا افسوسناک واقعہ، مقدمہ درج

راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں مبینہ طور پر ایک خاتون سے زیادتی، نازیبا ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنے والد کے ساتھ گھر میں رہتی ہے جبکہ واقعے کے وقت اس کی والدہ گاؤں میں فوتگی کے باعث گھر سے باہر تھیں۔ متاثرہ کے مطابق گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا۔مدعیہ نے الزام لگایا کہ اس کے تایا کا بیٹا گلریز شبیر دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا، اسے زبردستی قابو میں لیا، چاقو کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے پر مجبور کیا اور مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز بنائیں۔متاثرہ کے مطابق ملزم نے بعد ازاں ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا اور دھمکی دی کہ اگر معاملہ ظاہر کیا گیا تو ویڈیوز وائرل کر دی جائیں گی۔ کچھ دن بعد نامعلوم نمبر سے ایک ویڈیو موصول ہوئی جسے متاثرہ نے اپنے بھائی کے موبائل فون میں محفوظ کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔