راولپنڈی: ٹیوشن سے واپس جاتی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: ٹیوشن سے واپس جاتی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی: بھابڑا بازار میں ٹیوشن سے گھر واپس جاتی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی میں بھابڑا بازار کے قریب 27 ستمبر کو پیش آنے والے واقعے میں طالبہ کے ساتھ گلی میں نازیبا حرکات کرنے والے لڑکے طیب کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ طالبہ کے بھائی محمد علی قیصر قریشی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی ریکارڈ ہوا، جس میں ملزم کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے، راستہ روکنے اور اس کا تعاقب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں اور سی پی او راولپنڈی نے فوری گرفتاری کا حکم جاری کر رکھا ہے۔