چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
اہم انتظامات:
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مارکیٹوں اور اہم مقامات پر لیڈی پولیس سمیت 17 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
چاند رات: شہر میں 5 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
عیدالفطر کے دوران: شہر میں 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
صوبہ بھر میں 29 ہزار عید اجتماعات کی سکیورٹی کے لیے 47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
ہدایتیں اور نگرانی:
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے ہدایت جاری کی کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے تعاون سے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔بین الصوبائی سرحدی اور دریائی پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکار بھی ہائی الرٹ رہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے عبادت گاہوں، مارکیٹوں اور اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔
شہری سہولت:
آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چاند رات اور عید کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔