جمعہ کے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب کی اہم ہدایات

جمعہ کے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی پنجاب کی اہم ہدایات

لاہور: آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ مساجد، کاروباری مراکز اور اہم شاہراہوں کے اطراف پولیس پٹرولنگ میں بھی مزید اضافہ کیا جائے۔انہوں نے تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جاری کردہ سکیورٹی پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے مزید ہدایت کی کہ نمازِ جمعہ کے بعد پولیس افسران مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں، جبکہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک پہنچیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔