پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ اور ’اینٹی ڈرون سسٹم‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہر ضلع میں ڈی پی او کی سربراہی میں یہ یونٹ کام کریں گے اور سپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے۔ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔یہ اقدامات صوبے میں فضائی سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔