لاہور میں ایمرجنسی کالز کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی، پولیس نے 6 مقامات پر ڈرون سٹیشنز کے لیے سروے مکمل کر لیا

لاہور میں ایمرجنسی کالز کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی، پولیس نے 6 مقامات پر ڈرون سٹیشنز کے لیے سروے مکمل کر لیا

وزیر اعلیٰ کے احکامات کے مطابق لاہور میں ایمرجنسی کی کالز کے مؤثر جواب کے لیے پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی نے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبے کو عملی شکل دینا شروع کر دی ہے۔

سروے کے بعد شہر میں ڈرون سٹیشنز کے لیے چھ مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے، جہاں سے ڈرونز 15 کلومیٹر کے دائرے میں پرواز کر سکیں گے۔شہر کے ایس پی آفس میں ڈرون سٹیشنز قائم کیے جائیں گے اور مجموعی طور پر 24 ڈرونز ایئر سوروی لینس کے لیے استعمال ہوں گے۔ ساتھ ہی ڈرون آپریٹرز کی تعیناتیاں بھی کی جائیں گی تاکہ شہریوں کی حفاظت اور ایمرجنسی رسپانس مزید مؤثر بنایا جا سکے۔