سنٹرل ریجن: زائد کرایہ و اوورلوڈنگ پر کریک ڈاؤن

سنٹرل ریجن: زائد کرایہ و اوورلوڈنگ پر کریک ڈاؤن

ترجمان سنٹرل ریجن نے بتایا ہے کہ ڈگی اور سامان رکھنے والی جگہ پر مسافروں کو بٹھانے والے افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

یہ کارروائی زائد کرایہ وصول کرنے اور مسافروں کے ساتھ غیر مناسب سلوک کے خلاف کی جا رہی ہے۔سنٹرل ریجن کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق، آئی جی سلطان چوہدری  کی ہدایات پر زائد کرایہ کے خلاف سنٹرل ریجن میں مہم جاری ہے۔ این فائیو سنٹرل سیکٹر ون، ایم سی 1 اور ایم سی 2 زون میں زائد کرایہ واپس کروایا جا رہا ہے اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے مسافروں کو اضافی کرایہ واپس دلایا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اوورلوڈنگ کے خلاف سخت ایکشن کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، جبکہ اوور اسپیدنگ کے خلاف نئی حدِ رفتار پر سخت عملدرآمد جاری ہے۔ مسافروں سے غیر انسانی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سنٹرل ریجن کے ترجمان نے واضح کیا کہ موٹرویز پر کار کے لیے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہیوی ٹریفک کے لیے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی حد مقرر ہے، جبکہ قومی شاہراہوں پر کار کے لیے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہیوی ٹریفک کے لیے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد نافذ ہے۔عید کے دوران عوام کو محتاط سفر کرنے اور سیفٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔