سنٹرل ریجن میں زیرو ٹالیرنس میں حدِ رفتار مہم کے دوران بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں نئی اسپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی پر 12,990 سے زائد چالان جاری کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سنٹرل ریجن میں زیرو ٹالرینس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم سی ون لاہور میں نئی اسپیڈ لمٹ کی خلاف ورزی پر 5,641 چالان کیے گئے، جبکہ این 5 سنٹرل زون لاہور میں مؤثر کریک ڈاؤن کے دوران 3,597 چالان جاری کیے گئے۔ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پر سخت انفورسمنٹ جاری ہے اور حدِ رفتار کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔