سنٹرل ریجن میں ٹریفک اور ٹرانسپورٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں حکام نے مختلف کارروائیاں کیں جن میں اوورلوڈنگ، حد رفتار کی خلاف ورزی، اور زائد کرایہ وصول کرنے کے معاملات شامل تھے۔
ترجمان کے مطابق اوورلوڈنگ کرنے والی 937 گاڑیوں کو پکڑ کر 48 لاکھ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔کارروائی کے دوران 203 بسوں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر 7 لاکھ روپے مسافروں کو واپس کروائے گئے۔اوور اسپیڈنگ کے خلاف نئے رفتار کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے 15,056 چالان جاری کیے گئے۔ترجمان نے شہریوں کو عید کے دوران سفر میں احتیاط کرنے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت دی۔
موٹرویز پر حد رفتار:
کاروں کے لیے: 100 کلومیٹر فی گھنٹہ
ہیوی ٹریفک کے لیے: 90 کلومیٹر فی گھنٹہ
ہائی ویز پر حد رفتار:
کاروں کے لیے: 80 کلومیٹر فی گھنٹہ
ہیوی ٹریفک کے لیے: 65 کلومیٹر فی گھنٹہ
یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت، حادثات میں کمی اور مسافروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔