سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

دنیا بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

 سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت متعدد اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عید کی خوشیوں میں شریک ہے۔سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ  میں منعقد ہو رہے ہیں، جہاں لاکھوں مسلمان نماز عید ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر شاہ سلمان  نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اور عالمی امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے امت مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور خوشحالی کی دعا بھی کی۔ادھر ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی عیدالفطر آج ہی منائی جا رہی ہے۔آسٹریلیا  میں بھی عید کا دن ہے، جہاں وزیراعظم انتھونی البانیسی نے سڈنی کی مسجد کا دورہ کیا اور مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔اسی طرح امریکا   میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید منائی جا رہی ہے، جبکہ برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا ہے۔