دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

ماں ایک ایسی ہستی ہے جس میں شفقت، خلوص، صبر اور قربانی کی انتہا ہوتی ہے۔ ماؤں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دنیا بھر میں اس دن کو منایا جاتا ہے، کیونکہ ماں قدرت کا وہ تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں کا عالمی دن پہلی بار 1911ء میں امریکا کی ایک ریاست میں منایا گیا۔ ہر سال ماؤں کا عالمی دن مختلف ممالک میں ایک ہی دن نہیں منایا جاتا، لیکن پاکستان اور اٹلی سمیت کئی ممالک میں یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد ماں کی عظمت کو تسلیم کرنا اور اس کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہے۔اگرچہ ہر دن ماں کا دن ہوتا ہے، لیکن خاص طور پر اس دن کو منانے کا مقصد ماں کی بے مثال محبت، قربانی اور محنت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

کچھ مائیں ایسی بھی ہیں جو زندگی کی مشکلات کو چیلنج سمجھ کر قبول کرتی ہیں اور اپنے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے اپنے گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی نبھاتی ہیں۔ماں کا دل ہمیشہ اپنے بچوں کے لیے دھڑکتا ہے، ان کے ساتھ وقت گزارنا اس کی اولین ترجیح ہوتی ہے، لیکن وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے سخت محنت بھی کرتی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں ماں کی عظمت کو یاد کیا جا رہا ہے اور ان کی قربانیوں کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔