وزیر بحری امور کا غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں کیلئے مراعاتی پیکج

 ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو پر ڈیوٹی اور چارجز میں 60 فیصد تک کمی کی گئی
کراچی(آئی این پی) وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں کے لیے بڑے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا۔ محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ پر غیر ملکی ٹرانس شپمنٹ جہازوں کے لیے بڑے مالیاتی مراعاتی پیکج کا اعلان کیا گیا، نئی سکیم  18 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اجلاس میں وزیر نے بتایا کہ ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو پر ڈیوٹی اور چارجز میں 60 فیصد تک کمی کی گئی ہے، جبکہ ٹرانس شپمنٹ کارگو کی کم از کم شرط 10 فیصد سے کم کر کے 7.5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بیس ڈسکانٹ 5 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے اور اضافی کارگو پر مزید 5 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، زیادہ جہاز لانے والی شپنگ لائنز کے لیے خصوصی مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے