پاکستانی بندرگاہیں کنٹینر ٹرانس شپمنٹ، بلک کارگو اور بنکرنگ کیلئے تیار ہیں: جنید انوار چودھری

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کی ہدایت پر  وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی سربراہی میں 11 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔خطے کی موجودہ صورتحال میں بحری تجارت کو درپیش چیلنجز پر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔بحری تجارتی چیلنجز اور مواقع سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غورکیا گیا۔اجلاس میں بدلتے عالمی تجارتی راستوں کے تناظر میں بحری مفادات کے تحفظ کی حکمت عملی زیرِ بحث آئی۔ وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،پاکستان کی بندرگاہیں عالمی ٹرانس شپمنٹ کاروبار حاصل کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستانی بندرگاہیں کنٹینر ٹرانس شپمنٹ، بلک کارگو اور بنکرنگ کے لیے تیار ہیں۔