جہازوں کو پورٹ ہینڈلنگ چارجز میں80 فیصد تک رعایت دی جائیگی وفاقی وزیر بحری امور

کراچی کی بندرگاہوں کیلئے تاریخی مراعاتی پیکج ، ، تمام پرانے ٹرانس شپمنٹ ایس آر اوز اور نوٹیفکیشنز کوفوری ختم کیا جارہاہے،جنیدانوار چوہدری 
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب بنانے کیلئے ایک جامع پالیسی متعارف کراتے ہوئے کراچی کی بندرگاہوں کیلئے  تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹرانس شپمنٹ کارگو کی ہینڈلنگ لاگت میں تاریخی کمی لانا اور بحری تجارت کو فروغ دینا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ بحری امور  نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق بحری شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، اور چیئرمین کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی قیادت میں بندرگاہی تجارت کو بھرپور فروغ ملا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ٹرانس شپمنٹ جہازوں کو پورٹ ہینڈلنگ چارجز میں 80 فیصد تک رعایت دی جائے گی، جبکہ تمام پرانے ٹرانس شپمنٹ ایس آر اوز اور نوٹیفکیشنز فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے