ایران ڈیل کرنے کیلئے بیتاب ہے‘ ایران کے پاس اب بھی جوابی کارروائی کی تھوڑی صلاحیت باقی ہے، معاہدہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں نیا حملہ ہوسکتا ہے:ٹرمپ
ایران کسی صورت عوام اور ملک کے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا‘پوری طاقت کیساتھ آخری دم تک مفادات اور وقار کا تحفظ کریں گے ‘ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں: صدرمسعود پزشکیان
واشنگٹن‘تہران(مانیٹرنگ ڈیسک‘ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران ڈیل کرنے کیلئے بیتاب ہے۔ ایران کے پاس اب بھی جوابی کارروائی کی تھوڑی صلاحیت باقی ہے، معاہدہ نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں نیا امریکی حملہ ہوسکتا ہے۔انہوںنے بال روم کنسٹرکشن سائٹ کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ ہمیں شاید ایران پر دوبارہ حملہ کرنا پڑے۔ایران کو جوہری ہتھیار رکھنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا ایران پر نئے حملے شروع کرنے سے ایک گھنٹہ دور تھے، بحری جہاز میزائلوں سے لیس اور دیگر ہتھیار وہاں بھیجے کیلئے تیار تھے۔ ایران آبنائے ہرمز کو 47 سالوں سے عسکری قوت کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیوبا میں رجیم چینج کے بارے میں نہیں جانتا، اسے مدد کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا ہے مذاکرات کا مطلب ہتھیار ڈالنا نہیں ‘ ایران کسی صورت اپنے عوام اور ملک کے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹے گا‘اپنی پوری طاقت کے ساتھ آخری دم تک ایران کے مفادات اور وقار کا تحفظ کریں گے ‘ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں‘ہم دوبارہ جنگ کے لئے تیار ہیں