باپ نے بیٹا قتل کردیا‘بیٹی اور بیوی کو زخمی کر کے خودکشی کرلی

 سرفراز نے گھریلو ناچاکی پر بیوی  شہناز،بیٹی فاطمہ اور بیٹے عبداللہ پر اندھا دھندفائرنگ کر دی ،  واقعہ عدم برداشت کے باعث پیش آیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس فیز 3 میں گھریلو تنازع پر  باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل بیٹی اور بیوی کو زخمی کر کے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ایدھی ترجمان کے مطابق ڈیفنس فیز 3 کے رہائشی 42سالہ سرفراز نے گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی بیٹی اور بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں  18 سالہ عبداللہ بیٹا موقع پر جاں 38 سالہ شہناز اور 17 سالہ بیٹی فاطمہ زخمی ہو گئی واقعہ کے بعد سرفراز نے  خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اطلاع ملنے پرپولیس اور تحقیقاتی ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال اور لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ عدم برداشت کے باعث پیش آیا