حسن ابدال:باپ نے2بچوں‘ساس اور سسر کو قتل کرکے خودکشی کرلی

 پنڈمہری میں گھریلو تنازع نے خونی رخ اختیارکرلیا،جاں بحق ہونیوالوں میں نسیم اختر، نثار،دو سالہ کائنات اور پانچ سالہ فلک شامل ہیں
 ملزم کی بیوی واقعے سے قبل ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھرمقیم تھی، فائرنگ کے وقت وہ گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی،لاشیں ہسپتال منتقل
 حسن ابدال(آئی این پی)  حسن ابدال میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں دو بچوں سمیت چار افراد قتل ہو گئے، جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔تفصیل کے مطابق حسن ابدال کے علاقے پنڈمہری میں گھریلو تنازع نے خونی رخ اختیارکرلیا،جہاں پولیس کے مطابق ملزم ناصر نے فائرنگ کر کے اپنے دو کمسن بچوں،ساس اور سسرکو قتل کردیا،جبکہ بعد ازاں خودکشی کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں میں نسیم اختر، نثار،دو سالہ کائنات اور پانچ سالہ فلک شامل ہیں،واقعے کے بعد تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی واقعے سے قبل ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھرمقیم تھی،جبکہ فائرنگ کے وقت وہ گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔