واشنگٹن (آئی این پی) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک گھریلو جھگڑا المناک انجام تک پہنچ گیا جہاں ٹی وی پر فٹبال میچ دیکھنے کے معاملے پر ہونے والے تنازع میں ایک خاتون ہلاک، ان کی کمسن بیٹی شدید زخمی جبکہ شوہر نے بعد ازاں خودکشی کر لی۔پولک کائونٹی کے شیرف گریڈی جڈ کے مطابق 47 سالہ جیسن کینی نے اپنی اہلیہ کرسٹل کینی کو گولی مار کر قتل کیا اور ان کی 13 سالہ بیٹی کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا