منورقریشی اور بچے لکڑیاں اکٹھی کررہے تھے،11سالہ شیریں نہرمیں جاگری ، انیس ،منور بھی بچانے کیلئے کود گئے،لاشوں کی تلاش
میانوالی،کندیاں (خصوصی رپورٹ )پپلاں کے نواحی علاقہ ہرنولی میں باپ بیٹی اور بیٹا ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے نہر چشمہ جہلم لنک کینال میں ڈوب گئے ،لاشیں نہ مل سکیں ،تفصیلات کے مطابق ہرنولی کے رہائشی منور قریشی اپنی 11 سالہ بیٹی شیریں، 13 سالہ بیٹے انیس کے ہمراہ چشمہ جہلم لنک کینال کے قریب لکڑیاں اکٹھی کر رہے تھے کہ شیریں اچانک پائوں پھسلنے سے نہر میں گر گئی،اسے بچانے کیلئے انیس اور 42 سالہ محمد منور نے بھی پانی میں چھلانگ لگا دی ، پانی کا بہائو زیادہ ہونے کی وجہ سے تینوں ڈوب گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق اس وقت چشمہ جہلم لنک کینال میں پانی کا بہائو 7 ہزار کیوسک اور گہرائی 14 فٹ اور چوڑائی 320 فٹ تھی ،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ماہر غوطہ خور ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا آخری اطلاعات تک تینوں کی لاشوں کی تلاش جاری تھی۔