ملتان: شادی تقریب کے دوران باپ کی فائرنگ، بیٹا جاں بحق، بیوی زخمی

تقریب کے دوران جھگڑے پرفائرنگ کے نتیجے میںقمرعباس موقع پر دم توڑ گیا، زخمی خاتون ہسپتال منتقل
ملتان (آئی این پی )ملتان میں شادی کی تقریب کے دوران باپ کی فائرنگ سے بیٹا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی میں شادی کی تقریب کے دوران گھریلو جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران باپ نے اچانک فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں بیٹا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بیوی زخمی ہوگئی۔ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا ریسکیو ٹیموں نے زخمی خاتون کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق لڑکے کی شناخت قمر عباس جبکہ زخمی خاتون کی شیرین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔