سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی نے دوران تفتیش پی ٹی آئی کے افراد سے اشتعال انگیز مواد حاصل کیا ہے جو ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔جے آئی ٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے قریبی رشتہ دار بھی اس پروپیگنڈا مہم میں ملوث ہیں۔ جے آئی ٹی نے مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیاں شروع کرنے کی سفارش کی ہے، اور مفرور یا غیر حاضر افراد کے خلاف سخت اقدامات کی تجویز بھی دی ہے۔جے آئی ٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم اندرون ملک اور آف شور اکاؤنٹس کے ہینڈلرز کے ذریعے چلائی گئی، اور اس مہم کی مالی اعانت غیر ملکی لابیز اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کی جا رہی تھی۔ ان غیر ملکی لابیز نے پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ مل کر پروپیگنڈا مہم کو کنٹرول کیا۔جے آئی ٹی اس وقت پی ٹی آئی کے افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات الیکٹرانک جرائم کے ایکٹ 2016 کے تحت کی جا رہی ہیں، اور اس جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کے آئی جی کر رہے ہیں۔