پاکستان اور افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے 500 سے زائد اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا

پاکستان اور افواج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے 500 سے زائد اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا

بھارتی جارحیت کے جواب میں افواج پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ کارروائی کی، تاہم اس دوران سوشل میڈیا پر افواج اور پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔

 سوشل میڈیا پر جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلانے والے 500 سے زائد جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔سائبر کرائم ایجنسی اور پولیس نے سائبر پٹرولنگ کے دوران ان فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔ یہ تمام اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ ہو رہے تھے اور غلط ناموں کے تحت چلائے جا رہے تھے۔ ان جعلی اکاؤنٹس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے فیک ویڈیوز اپلوڈ کی جا رہی تھیں، جن کے ذریعے دشمن کا ایجنڈا پروموٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو رپورٹ کیے گئے ان اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ان اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس کو بھی ٹریس کیا جا چکا ہے۔