پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے کو لاہور ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ بوئنگ 777 کے انجن نمبر 2 سے پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا، جس سے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا۔ انسپکشن کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا، اور خوش قسمتی سے اس میں سوار 300 سے زائد مسافر محفوظ رہے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق پرندوں سے طیاروں کو بچانے کے لیے ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ پر برڈ ریپلنٹ سسٹم نصب نہیں ہے، جو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنے کا باعث بنتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پرندے طیارے کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔