شالیمار ایکسپریس شیخوپورہ کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

شالیمار ایکسپریس شیخوپورہ کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس شیخوپورہ کے قریب اس وقت بڑے حادثے سے محفوظ رہی جب ٹرین کی درمیانی بوگی فاروق آباد کے قریب پٹری سے اتر گئی۔

واقعے کے باعث لاہور–فیصل آباد ریلوے سیکشن پر ٹریفک عارضی طور پر معطل ہوگیا۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ بوگی کو ہٹانے اور ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرین مبینہ طور پر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چل رہی تھی اور فاروق آباد اسٹیشن کے قریب کانٹا تبدیل کرتے وقت بوگی ڈی ریل ہوئی۔اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد ٹرین کی کچھ بوگیاں اپنے سفر پر روانہ ہوگئیں جبکہ متاثرہ بوگی اور دیگر متعدد بوگیاں ٹریک پر موجود رہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں لاہور سے روانہ کر دی گئیں جبکہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے۔ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔