نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے محفوظ، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے محفوظ، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک: نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

 طیارے میں فنی خرابی کے باعث ایندھن لیک ہونا شروع ہو گیا جس پر کپتان نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ جہاز میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں اکثریت عمرہ زائرین کی تھی۔ ایئرلائن انجینئرز نے طیارے کی مرمت کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) انسپکٹرز نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے معائنے پر معلوم ہوا کہ جہاز سے ایندھن لیک ہو رہا تھا، تاہم بروقت فیصلے سے کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز انجن میں بڑی خرابی کے باعث حادثے سے بال بال بچی تھی۔