25سال میں پہلی بار دریائے سندھ میں پانی کی کمی

     کراچی (خصوصی رپورٹ)دریائے سندھ میں پانی کی کمی کا گذشتہ 25سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔سال 2022میں دریائے سندھ میں مجموعی طور پر پانی کی کمی 40 فیصد تھی، اسی طرح سکھر بیراج پر گذشتہ 25برسوں میں زیادہ سے زیادہ پانی کی کمی 53فیصد رہی۔تاہم 25سال میں پہلی مرتبہ دریائے سندھ میں اس وقت پانی کی کمی 52فیصد ہوچکی ہے، جبکہ سکھر بیراج پر ریکارڈ پانی کی کمی 69فیصد تک پہنچ گئی ہے۔