ظفروال: قتل کیس،2مجرموں کو25،25سال قید

ظفروال (خصوصی رپورٹ )ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب چٹھہ نے سابق چیئرمین یونین کونسل ڈنگہ تجمل سیٹھی کے قتل کا فیصلہ سناتیہوئے 2مجرموں باقراورلطیف کو 25،25 سال قید ،تین ملزموں سابق وائس چیئرمین شہزاد ،عارف حسین اور محمد طاہر کو باعزت بری کردیا ، 16 نومبر 2023 کو سابق چیئرمین ڈنگہ یونین کونسل چودھری تجمل حسین سیٹھی کو ظفروال کچہری سے واپسی پر لگوال منہاساں کے قریب مجرمو ں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔