اقبال ٹائون، مصری شاہ، شفیق آباد، گڑھی شاہو، جنوبی چھائونی اورگارڈن ٹائون میں دن دیہاڑے لوٹ مار
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو ندیم اور فیملی سے 3 لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، مصری شاہ میں یاسر سے 1لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں فیاض سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں شاہد سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھائونی میں معاذ اللہ سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں ہارون سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ فیکٹری ایریا اور مزنگ سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹائون، اچھرہ اور نواب ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔