لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہڈیارہ میں قاسم سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،شیرا کوٹ میں ہارون سے 1لاکھ 20 روپے اور موبائل فون،ٹائون شپ میں ضیا سے1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں احمد سے 1لاکھ روپے موبائل فون،لوہاری میں رضوان سے 70 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ لیاقت آباد اور شمالی چھائونی سے گاڑیاں جبکہ شادباغ ،سمن آباد اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔