مانگامنڈی،ہربنس پورہ ،شفیق آباد ،اسلام پورہ ،سول لائنز میں وارداتیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق مانگامنڈی میں زاہد سے1 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون, ہربنس پورہ میں دلاور سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,شفیق آباد میں لیاقت سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, اسلام پورہ میں تنویر سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,سول لائنز میں ماجد سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.ستوکتلہ اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ لوئرمال اور گارڈن ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔